سخاکوٹ ،اقلیتی کونسلر گلفام مسیح کیو ڈبلیو پی میں شامل

سخاکوٹ ،اقلیتی کونسلر گلفام مسیح کیو ڈبلیو پی میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سخاکوٹ( نمائندہ پاکستان) پیپلزپارٹی کو سخت دھچکا۔منتخب اقلیتی کونسلر گلفام مسیح نے قومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیار کرلیا۔عمران نے تبدیلی لے آئی پورا تحریک انصاف زرداری کی جھولی میں ڈال دیا۔جس کو برا بلاکہتارہا اسی کے پیروں میں جا پڑا۔سینیٹ کے الیکشن میں آمین اور صادق کے اسمبلی ارکان کروڑوں میں بک گئے، یہی لوگ ان مجہور اور بے کس عوام کے تقدیروں کے چور ہیں، عوام کے محرومیاں انہی لوگوں کی وجہ سے ہیں، ایم این اے، ایم پی اے، ناظمین، کونسلرز اور ٹی ایم اے سمیت تمام ادارے موجود ہونے کے باوجود عوام پانی کو ترستے ہیں گلی کوچے اور راستے آنے جانے کے قابل نہیں ان خیالات کااظہار قومی وطن پارٹی کے ضلعی چیئرمین اور پی کے 19ملاکنڈ ٹوسے امیدوار صوبائی اسمبلی حاجی جہانگیر خان، این اے 8ملاکنڈ سے قومی اسمبلی امیدوار ظفریاب خان،گل فام مسیح، ملک امیرزیب خان، محمد یارخان، وحید مراد خان، میجر(ر) میرعالم خان،جاوید خٹک، تحسیل صدر جمیل شاہ، ماجد خان اور دیگر نے پھاٹک درگئی میں ایک بڑے شمولیتی سیاسی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مقررین نے کہاکہ ملاکنڈ کے پہاڑ میں بیٹھے غریب مالٹافروشوں کو بے جا تنگ کر کے انہیں روزگار کرنے نہیں دیاجارہا۔پھاٹک میں گذشتہ 15سالوں میں کسی قسم کی تعمیراتی کام نہ ہوسکا۔ سکول قائم نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے قائم سکولوں پر انتہائی دباؤ ہے ایک ایک کلاس روم میں سینکڑوں بچے پڑھتے رہتے ہیں۔تبدیلی والوں نے بھی کچھ نہیں کیا۔ الٹا جہانگیر ترین کے بیج کو اسی صوبے کے عوام کے ٹیکسوں سے خرید کر اربوں روپے انہیں فائدہ پہنچایاگیا۔پشاور میں خوبصورتی پر اربوں خرچ کئے لیکن اس میں کھانے پینے کے پیسوں کو چھپانے کیلئے اب بس سروس کیلئے اکھاڑ دیا گیا ،تحریک انصاف نے یہاں کے سرمایہ داروں کو سینیٹ ٹکٹ دے کر غریبوں کو اپنی اوقات یاد دلادی،ہوتی، نواب ، زرداری، ترین ، وڈیرے لوگ غریبوں کے دکھ درد کو نہیں سمجھتے ، اسی کیلئے آفتاب احمد خان شیرپاؤ جیسا دور اندیش اور پشتونوں کا دکھ درد سمجھنے والا انسان چاہئے۔ آئندہ الیکشن میں اپنا ووٹ انتہائی تدبر اور سوچ سمجھ سے پول کرے۔ قومی وطن پارٹی باغیرت اور عزت داروں کی پارٹی ہے جس میں حاجی جہانگیر خان جیسے لوگ ببانگ دہل کہتے ہیں کہ مجھ پر ایک پائی کی کرپشن ثابت کرے تو میں سیاست چھوڑ دوں گاحالانکہ مجھے کروڑوں روپے آفرز ہوئے لیکن میرا ضمیر اسی کو تیار نہیں تھا اب اسمبلی امیدوار کوڑیوں کے مول فروخت ہوئے۔ اس موقع پر درجنوں کی تعداد میں شامل ہونیو الوں کو ٹوپیاں پہنائے گئے جس میں پیپلزپارٹی سے منتخب اقلیتی یونین کونسل کونسلر گلفام مسیح نے بھی پیپلزپارٹی چھوڑ کر قومی وطن پارٹی میں شامل ہوگئے۔