ٹرمپ کِم ملاقات سے پہلے ٹھوس اقدامات ضروری ہیں،وائٹ ہاؤس

ٹرمپ کِم ملاقات سے پہلے ٹھوس اقدامات ضروری ہیں،وائٹ ہاؤس

واشنگٹن(این این آئی)وائٹ ہاؤس نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے راہنما، کِم جونگ اْن کے درمیان بالمشافیٰ بات چیت پر اتفاق کے بدلے صفر رعایتیں دی گئی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس پریس سکریٹری سارا ہکابی سینڈرز نے کہا کہ ہم طاقتور پوزیشن سے بات کر رہے ہیں، جو بات پچھلی انتظامیہ کے دور میں نہیں تھی۔ اْنھوں نے کہا کہ یہ ٹرمپ انتظامیہ کے شدید دباؤکا ہی نتیجہ ہے، اور یہ کہ شمالی کوریا کی آواز کمزور ہے۔سینڈرز نے کہا کہ صدر تب تک ملاقات نہیں کریں گے جب تک وہ شمالی کوریا کی جانب سے ٹھوس اور قابل تصدیق اقدامات ہوتے نہیں دیکھتے۔انہوں نے کہاکہ ہم کوئی رعایت نہیں دے رہے ہیں اور یہ کہ ہم طاقت کی پوزیشن میں ہیں اور بات چیت کا انحصار شمالی کوریا کی جانب سے ٹھوس اور قابلِ تصدیق اقدامات پر ہے۔ترجمان نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ صدر ٹرمپ مذاکرات کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔

وائٹ ہاؤس

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...