عالم اسلام کیخلاف سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا ،محمد حنیف جالندھری

عالم اسلام کیخلاف سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا ،محمد حنیف جالندھری

نوشہرہ(بیورورپورٹ)وفاقی المدارس پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری قاری محمد حنیف جالندھری نے کہا ہے کہ عالم اسلام کے خلاف سازشوں کو ناکام بناناہوگا کیونکہ امریکی سامراج مسلم ممالک میں مداخلت کرکے مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث ہے شام میں نہتے عوام پر ظالمانہ بمباری قابل مذمت ہے حکومت پاکستان کی طرف سے شام میں تاریخ کی بدترین بمباری پر خاموشی اور سلامتی کونسل میں شام کے حق میں قرارداد کے دوران پاکستان کی غیر موجودگی ناقابل برداشت ہے حکومت فوری طورپر وزارت خارجہ سے وضاحت طلب کرے عوام آئندہ انتخابات میں دینی قوتوں کو کامیاب کرکے اسلام دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے اسلام دشمن قوتوں کو ناکام بنادے تاکہ ملک میں نفاذ شریعت کیلئے راہ رہموار ہوسکے وفاقی اور صوبائی حکومت دینی مدارس کے ساتھ رجسٹریشن میں سنجیدہ نہیں منفی پروپیگنڈوں کے باوجود دینی مدارس ترقی کی راہ پر گامزن ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے دارالعلوم انورالقرآن شرین کوٹھے رشکئی نوشہرہ میں دینی مدارس کا کردار اور استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وفاق المدارس کے مرکزی نائب صدر شیخ الحدیث مولانا انورالحق، مجلس تحفظ ختم نبوت کے ضلعی صدر قاری محمداسلم، وفاق المدارس کے صوبائی رہنما مولانا حسین احمد مہتمم دارلعلوم انوارالقرآن مولانا مفتی شیراحمد، سابق ممبر صوبائی اسمبلی تاج الامین جمیل، جمعیت کے ضلعی رہنما قاری ریاض اللہ اور فضل اکبر باچا بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ مرکزی او رصوبائی حکومتیں دینی مدارس پر الزام لگاتی ہے کہ دینی مدارس رجسٹریشن سے انکاری ہے اور کہتے ہیں کہ آپ رجسٹریشن نہیں کرواتے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ رجسٹریشن سے حکومت انکاری ہے اور آئے دن ڈیٹا گردی کے نام پر دینی مدارس کو خوفزدہ اور ہراساں کیاجاتا ہے ان تمام تر منفی پروپیگنڈوں کے باوجود عوام کو دینی مدارس پر اعتماد ہے اور دن بدن دینی مدارس اور طلباء دین میں اضافہ ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دن قریب آرہے ہیں جس میں عوامی عدالت کی بات کی جاتی ہے اگر عوامی عدالت کو یہ قوتیں سمجھ لیتی ہے تو دینی مدارس میں عوام کا اپنے بچوں کو داخل کرانے اور عوام کی بھرپور حمایت اور تعاون کو یہ لوگ کیوں قبول نہیں کرتے آج تک حکومتی اور سرکاری سطح پر دینی تعلیم کو تعلیم ہی نہیں ماناگیا ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ سرکاری سطح پر دینی تعلیم کو تسلیم کیاجائے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان شام کے سنگین مسئلے پر کیوں خاموش ہے اور وزارت خارجہ نے کیوں سلامتی کونسل میں غفلت کا مظاہرہ کرکے کیوں غیر حاضر رہا یہودی اور سیہونی طاقتیں اسلام کو ختم کرنے کے درپے ہیں لیکن دینی مدارس کے ہوتے ہوئے ان کا یہ خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...