پولیو کے قطرے نہ پلانے والے والدین کیخلاف کارروائی کریں گے :صاحبزادہ نجیب اللہ

پولیو کے قطرے نہ پلانے والے والدین کیخلاف کارروائی کریں گے :صاحبزادہ نجیب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوہاٹ (بیورورپورٹ)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہاٹ صاحبزادہ نجیب اللہ نے ڈپٹی کمشنر خالد الیاس کی ہدایت پرعوام میں پولیو سے متعلق شعور اجاگر کرنے ،ان کے شکوک و شبہات دور کرنے اور انکاری والدین کو اپنے 5سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے پر آمادہ کرنے کے لئے جمعہ کے روزدارالعلوم شیخان میں اپنی نوعیت کی پہلی پولیو کھلی کچہری کا انعقاد کیاجس میں دوسروں کے علاوہ ڈسٹرکٹ کونسل میں اپوزیشن لیڈر الحامد،مقامی ناظم جلات خان، مفتی مجاہداللہ، ڈی ایچ او کوہاٹ ،ڈاکٹروں کی ٹیم اور علاقے کے عوام کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔اس موقع پرمفتی مجاہداللہ نے دینی جبکہ ڈاکٹر کفایت اللہ آفریدی اور ڈاکٹر سلطان نے طبی نقطہ نظرسے پولیو کے قطروں کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی اور اس حوالے سے لوگوں کے کے ذہنوں میں پیدا ہونے والے سوالات کے مفصل جوابات بھی دئیے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اپنے خطاب میں عوام سے کہا کہ وہ پولیوکے قطروں سے متعلق منفی پروپیگنڈوں پر کان نہ دھریں کہا بچوں کوپولیو کے قطرے پلوانے میں کوئی قباحت نہیں سب سے پہلے انہوں نے خود اپنے 2سال کے بچے کو پولیو کے قطرے ڈالے ہیں اگر اس میں کوئی قباحت یا خطرہ ہوتا نہ تو وہ اپنے بچے کوکبھی یہ پلواتے اورنہ عوام کو اس کی ترغیب دیتے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ والدین کا انفرادی مسئلہ ہوتا تو حکومت کبھی بھی انہیں پولیو کے قطرے پلوانے پر مجبور نہ کرتے لیکن یہ پوری قوم بلکہ ملک کا مسئلہ ہے اگر ہم نے اس مسئلہ پر قابو نہ پایا تو ہم پر بین الاقوامی سفری پابندیاں لگ سکتی ہیں۔ صاحبزادہ نجیب نے کہا کہ3ممالک جن میں بدقسمتی سے پاکستان بھی شامل ہے کے علاوہ پوری دنیا سے پولیو وائرس کا مکمل خا تمہ ہوچکاہے اس لئے بحیثیت قوم پولیو کاخاتمہ ہمارے لئے ایک بڑاچیلنج ہے جس سے موثر طور پر نمٹنے کے لئے ہر ایک کو اپنا کردارادا کرناہوگا۔انہوں نے واضح کیا کہ حکومت پولیوکے قطرے پلانے سے انکاری والدین کے خلاف آخری حد تک جائے گی کیونکہ ہم چند افراد کی خاطر پوری قوم کے بچوں کی زندگی داؤ پر نہیں لگا سکتے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنے مذکورہ دارالعلوم میں بچے کو پولیو کے قطرے پلواکر 12مارچ سے شروع ہونے والے 4روزہ مہم کاباقاعدہ افتتاح بھی کردیا