اوباما اور ان کی اہلیہ نیٹ فلیکس کیلئے ٹاک اور ریئلٹی شوز تیار کریں گے

اوباما اور ان کی اہلیہ نیٹ فلیکس کیلئے ٹاک اور ریئلٹی شوز تیار کریں گے

واشنگٹن (آن لائن)سابق امریکی صدر براک اوباما اور ان کی اہلیہ مشعل اوباما نے وائیٹ ہاس سے نکلنے کے ایک سال بعد ایک نیا روزگار ڈھونڈ لیا۔اگرچہ رواں برس مشعل اوباما کی یادداشتوں پر مبنی کتاب بھی شائع ہوگی، تاہم امریکا میں وسط مدتی انتخابات اور کتاب کی اشاعت سے قبل ہی دونوں میاں بیوی نے ایک نیا کام ڈھونڈ لیا۔اطلاعات ہیں کہ سابق امریکی صدر براک اوباما اور ان کی اہلیہ مشعل اوباما معروف انٹرنیٹ انٹرٹینمنٹ سروس نیٹ فلیکس کے شوز کو تیار کریں گے۔ براک اوباما اور ان کی اہلیہ نیٹ فلیکس کے لیے ٹاک اور ریئلٹی شوز تیار کریں گے۔خبر رساں ادارے نے اپنی خبر میں نیویارک ٹائمز کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جلد ہی سابق امریکی صدر اپنی اہلیہ سمیت نیٹ فلیکس کے لیے شوز پروڈیوس کرتے نظر آئیں گے۔

شوز

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...