ڈپٹی کمشنر ، ڈی پی او اور ضلع ناظم کا ریسکیو 1122کے سنٹر کا دورہ

ڈپٹی کمشنر ، ڈی پی او اور ضلع ناظم کا ریسکیو 1122کے سنٹر کا دورہ

چارسدہ (بیورو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر ، ڈی پی او اور ضلع ناظم کا ریسکیو 1122کے سنٹر کا دورہ ۔ ریسکیو ٹیموں کی استعداد کار اور دستیاب سہولیات کا جائزہ ۔ریسکیو اہلکاروں میں توصیفی سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کئے گئے ۔ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو نے ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر افسران اور میڈیا کو تفصیلی بریفنگ دی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر چارسدہ منتظر خان ، ڈی پی او چارسدہ ظہور آفریدی ، ضلع ناظم فہد ریا ض ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عنایت اللہ اور دیگر ذمہ داروں نے ریسکیو 1122کے سنٹر کا دورہ کیا اور سنٹر میں ریسکیوٹیموں کی کار کردگی اور استعداد کار کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ریسکیو 1122کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹراسد علی خان نے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی ۔ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اسد علی نے اس توقع کا اظہار کی اکہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے چارسدہ کے عوام کو ریسکیو 1122کی سہولیات ہمہ وقت فراہم کئے جائینگے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ، ڈی پی او اور ضلع ناظم نے ریسکیو 1122کے اہلکاروں میں سہ روزہ تربیتی ٹریننگ کی تکمیل پر سرٹیفیکیٹ دئیے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر