باجوڑ میں اتمان خیل کا پہاڑی تنازعہ کے حل کیلئے احتجاجی مظاہرہ

باجوڑ میں اتمان خیل کا پہاڑی تنازعہ کے حل کیلئے احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باجوڑ ایجنسی (نمائندہ خصوصی)باجوڑ ایجنسی کے تحصیل اُتمان خیل میں کئی سالوں سے جاری پہاڑی تنازعے کے حل نہ ہونے کے خلاف میاں خیل اور ملا خیل قوم کا احتجاجی مظاہرہ ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے حاجی راحت جان ،اکرام اللہ ،زیر علی خان و دیگر نے کہا کہ قوم عمر خیل اور پائندہ خیل کیساتھ کئی سالوں سے پہاڑی تنازعہ چل رہا ہے اور ہمارا کیس سوات کمشنریٹ میں زیر سماعت ہیں لیکن مخالف فریق نے پہاڑ میں موجود درختوں کی کٹائی شروع کی ہیں اور اس کیساتھ ہمارے پیدل راستوں کو بھی بند کئے ہیں اُنہوں نے کہا کہ ہم بھی اس علاقے کے باشندے ہیں اورعلاقے میں مقیم دوسرے اقوام کی طرح اس پہاڑی پر ہمارا بھی حق بنتا ہیں اور اس کیساتھ اُن کایہ بھی مطالبہ تھا کہ مخالف فریق نے ہمارے پیدل راستوں کو بھی بند کیا ہوا ہے جس کیوجہ سے ہمارے بچے سکولوں کو نہیں جا سکتے اور نہ ہم مریضوں کو بروقت ہسپتال پہنچا سکتے ہیں اس موقع پر تحصیلدار بخت جہاں نے بعد ازاں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مزکورہ پہاڑی تنازعہ دو قوموں پائندہ خیل اور عمر خیل کیدرمیان سن 2008 میں جرگے کیدوران ایک ایگریمنٹ کے ذریعے ختم کیا جا چکا ہیں اب ملاخیل اور پائندہ خیل قوم نے مزکورہ پہاڑ میں حصہ نہ ملنے پر احتجاج کیا ہیں اس لئے دونوں فریقین سے ایک جرگہ تشکیل دیا جا رہا ہے جس میں احتجاج کرنے والے ملاخیل اور میاں خیل قوموں کے موقف کو سُن کر جرگہ باہمی مشاورت سے فیصلہ کرے گی اُنہوں نے کہا کہ امن و امان کو محفوظ بنانے کیلئے دونوں اقوام سے 12 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہیں ۔ سلیم اللہ خان باجوڑ ایجنسی