مٹہ ،تحصیل میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ،عوام پریشان

مٹہ ،تحصیل میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ،عوام پریشان

مٹہ(نمائندہ پاکستان)تحصیل مٹہ میں چوری کے وارداتوں میں اضافہ،کاروباری حضرات کا اپنے کاروبار کے حوالے سے شدید تشویش اورغم کا سامنا،مٹہ پولیس کیلئے لمحہ فکریہ ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تحصیل مٹہ کے نواحی گاوں بیدرہ کے قریب خوازہ خیلہ چوک جوکہ کریم آباد چوک کے نام سے بھی جاناجاتاہے میں واقع سلمان سپر سٹور سے چوروں نے رات کے اندھیرے میں دکان کے پیچھے والے دیوار کے کچھ حصے کو توڑ کر اندر داخل ہوئے اور دکان میں موجود 40 ہزار نقدی،موبائیل کارڈز ،ایک عدد لائسنس دار پیستول اور کچھ سودا کو چوری کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔اس کے بعدمالک دکان عطاء اللہ نے صبح سویرے مٹہ پولیس کواسی واردات کے حوالے سے نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کرائی۔ان کا کہنا تھا کہ دکان کے اندر CCTV کیمرے بھی لگے ہوئے تھے لیکن چوروں نے اندر آتے ہی ان کیمروں کا رخ دکان سے پیچھے ہٹا دیااورواپسی پر بہت ہوشیاری کے ساتھ کمپیوٹر کے DVR کو بھی فارمیٹ کردیا۔مٹہ پولیس DSP اکبر خان شینواری سمیت جائے وقوع پر آئے دکان میں موجود چوروں کے کچھ فنگرز پرنٹ بھی لئے اور دکان مالک عطاء اللہ کو داد دیتے ہوئے بتایا کہ بہت جلد یہی چور قانون کی گرفت میں آجائے گے اور اپ کا لوٹا ہوا رقم سودا سمیت اپ کو واپس کردیا جائے گا۔اس کے علاوہ دکان مالک نے پولیس کے اعلی افسران سے بھی پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس واقع کا از خودنوٹس لیکر عملی اقدامات کریں اور چوروں سے میرا چوری کردہ رقم مجھے واپس دلادیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...