بھارت ،اروندکیجریوال نے بھوک ہڑتال کی دھمکی دیدی

بھارت ،اروندکیجریوال نے بھوک ہڑتال کی دھمکی دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(آئی این پی) نئی دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے بھوک ہڑتال کی دھمکی دیدی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے بلدیہ کی جانب سے امر کالونی مارکیٹ میں 350دکانیں سربمہر کرنے کے ایک دن بعد احتجاجی تاجروں سے خطاب میں کہا کہ اگر یہ مسئلہ 31مارچ تک حل نہ ہوا تو میں بھوک ہڑتال کردونگا۔ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی اور کانگریس کے صدر راہول گاندھی کو خطوط لکھے ہیں جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ اس معاملے پر قانون بننا چاہئے۔ انہوں نے دونوں رہنماں سے ملاقات کیلئے وقت بھی مانگا ہے۔ احتجاج کرنے والے تاجر کیجریوال کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ وزیراعلی نے ان سے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو چاہئے کہ وہ دکانیں سربمہر کرنے کے معاملے کو حل کرانے کیلئے متحد ہوجائیں تاکہ تاجروں کو ریلیف مل سکے۔ معاملے کو یونہی نہیں چھوڑا جاسکتا۔
اروندکیجریوال