ٹانک کو پولیو فری زون بنانا مشترکہ ذمہ داری ہے ،ڈاکٹر عمر شاہ
ٹانک(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر ٹانک ڈاکٹر عمر شاہ اور ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر طاہر جاوید آرائیں نے کہا ہے کہ ٹانک کو پولیو فری زون بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے پولیو کا خاتمہ سے ہی صحت مند معاشرہ تشکیل پا سکتا ہے 12مارچ سے شروع ہونے والی پولیو مہم کی کامیابی کے لئے میڈیا اور والدین تعاون کریں تاکہ پولیو کا خاتمہ ہو سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی آر آفس ٹانک میں پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر بچوں کو قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا گیا تقریب میں پولیو کے متعلقہ حکام بھی موجو تھے انہوں نے کہا کہ ٹانک میں پولیو مہم کے حوالے سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے اس مہم میں85642 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے 287 موبائل ٹیمیں ،27فکسڈ ٹیمیں اور24ٹرانز ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے والدین پولیو کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں کیونکہ پولیو کے خاتمہ سے ہی ہم اپنے بچوں کو روشن مستقبل دے سکتے ہیں اور یہ تب مکمن ہے جب ہم سب ملکر پولیو کے خلاف جہاد کریں گے پولیو کے خلاف جہاد اب ہمارا قومی مشن بن چکا ہے اور اس مشن کی کامیابی کے لئے جدوجہد کرنا ہم سب کا قومی فریضہ ہے پولیو ورکرزپولیو کی مہم کے دوران ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جن کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے ضلعی اور پولیس انتظامیہ خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے انہوں نے کہا کہ پولیو مہم 12سے لیکر 18مارچ تک جاری رہے گی۔