نواز شریف سے جب بھی ہاتھ ملایا پیپلز پارٹی کو نقصان ہوا، پرویز اشرف

نواز شریف سے جب بھی ہاتھ ملایا پیپلز پارٹی کو نقصان ہوا، پرویز اشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ سینٹ کے ایوان میں چوہدری اعتزاز احسن کا خطاب ان کا اپنا موقف تھا، جب کوئی پارٹی فیصلہ کرتی ہے تو پارٹی کا فیصلہ سب کو تسلیم کرنا پڑتا ہے، گزشتہ روز نیب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ چیئرمین سینٹ کا امیدوار پارٹی کا نامزد کردہ امیدوار ہوگا اور وہی چیئرمین سینٹ کے الیکشن میں کامیاب ہوگا، مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مفاہمت کی سیاست کی ہے، ہم نے جب بھی نواز شریف سے ہاتھ ملانے کی کوشش کی تو پیپلز پارٹی کو اس کا نقصان ہوا، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی طرف سے رضا ربانی کا بطور امیدوار چیئرمین سینٹ سامنے لانا ایک سیاسی سازش تھی، اس سازش کو رضا ربانی بھی سمجھتے ہیں اور پیپلز پارٹی بھی سمجھتی ہے، انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینٹ کے لئے پیپلز پارٹی کی گنتی پوری ہے، انہوں نے کہا کہ ملک کے آئین اور اداروں کی پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عزت کی لیکن اس کے برعکس پاکستان مسلم لیگ (ن) اداروں پر حملہ کر رہی ہے۔ ایسی صورت حال میں پیپلز پارٹی ان کے ساتھ کیلئے کھڑی ہو سکتی ہے ۔
پرویز اشرف