سابقہ اسسٹنٹ ایجوکیشن افیسر کا احتساب کیا جائے ،ملک نظیر

سابقہ اسسٹنٹ ایجوکیشن افیسر کا احتساب کیا جائے ،ملک نظیر

جمرود ( نمائندہ خصوصی)نیب سابقہ اسسٹنٹ ایجنسی ایجوکیشن آفیسرجمرود کا فوری طور پر احتساب کرے،ملک نظیر خان جمرود کے رہائشی ملک نظیر خان نے جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابقہ اسسٹنٹ ایجنسی ایجوکیشن شندی گل اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماء سرور آفریدی جو سکول ٹیچر ہے پر الزامات کے تیر برساتے ہوئے کہا کہ نیب فوری طور پر شندی گل اور سرورکے اثاثہ جات کی چھان بین کرے کیونکہ ان دونوں نے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپوں کا نقصان پہنچا یا ہے جوکہ ناقابل معافی اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ مزکورہ آفیسرشندی گل نے کرپشن کے زریعے کروڑوں روپے کمائے ہیں اساتذہ کے غیر قانونی ٹرانسفرز اور خیبر ایجنسی کی جعلی ڈومیسائل پرخیبرایجنسی کے مختلف پوسٹوں پر غیر مقامی فی میلز کی بھرتیاں کی ہیں ، ان کا مزید کہنا تھا کہ سرور جو سکول ٹیچر ہے ڈیوٹی نہیں کرتاسارا دن تحصیل میں علاقائی جر گے کرتا ہے اورجمرودکے تمام سرکاری محکموں میں بطور کمیٹی ممبربھی کام کررہا ہے اور ان کے منعقدہ ورکشاپوں میں حصہ لے کر غریب لوگوں کو اپنے حق سے محروم رکھا گیا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ نیب ،پولیٹکل ایجنٹ خیبر ان دونوں کے خلاف سخت کاروائی کرے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر