تحفظ دلایا جائے ،دھمکیاں مل رہی ہیں ،عاقب
نوشہرہ(بیورورپورٹ) نوشہرہ کلاں میں قرض رقم کے بدلے عزت پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش ایک ملزم گرفتار جبکہ دوسرا مرکزی ملزم فرار نوشہرہ پولیس دوسرے ملزم کو گرفتار کرکے ہمیں تحفظ فراہم کریں فرار ملزم ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں ان خیالات کااظہارعاقب ولد لیاقت سکنہ چنگڑ آباد نوشہرہ کلاں نے نوشہرہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عاقب کے والد لیاقت بھی موجود تھے عاقب نے بتایا کہ میں ملزمان سلسلت اور فضل کا ایک لاکھ روپے کامقروض ہوں جس میں میں نے پچاس ہزار روپے واپس کرنے گیا تو ملزمان نے رقم لینے سے انکار کردیا اور رات کو شراب کے نشے میں دھت دونوں ملزمان نے میرے کمرے میں آکر مجھ سے بدفعلی کرنے کی کوشش کی لیکن میں کمرے سے بھاگ گیا میرے رپورٹ پر نوشہرہ کلاں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کردیا جبکہ دوسرا ملزم فرار ہوگیا نوشہرہ پولیس مجھے تحفظ فراہم کرکے فرار ملزم کو بھی گرفتار کریں۔
B