سری لنکا میں ایک ہفتے کی ایمرجنسی نافذ،جرمن صدر نے دورہ مؤخر کردیا

سری لنکا میں ایک ہفتے کی ایمرجنسی نافذ،جرمن صدر نے دورہ مؤخر کردیا

برلن(این این آئی)جرمن صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر کا رواں مہینے کی اکیس تاریخ سے شروع ہونے والا دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس دورے کو مؤخر کرنے کی وجہ سری لنکا میں ایک ہفتے کے لیے ایمرجنسی کے نفاذ کو قرار دیا گیا ہے۔ اس سات روزہ دورے کے دوران اشٹائن مائر بھارت بھی جانے والے تھے۔ اب وہ صرف بھارت کا دورہ کریں گے۔ جرمن صدر کے دفتر کے مطابق اشٹائن مائر سری لنکا کا دورہ کسی بعد کے وقت میں کریں گے۔ وسطی سری لنکا میں اکثریتی سنہالی اور اقلیتی مسلم کمیونیٹیز میں ہونے والے فسادات کی وجہ سے کولمبو حکومت نے ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے۔

سری لنکا

مزید : پشاورصفحہ آخر