آئمندہ انتخابات میں عوام جے یو آئی (ف) کا ساتھ دیں :قاری محمود

آئمندہ انتخابات میں عوام جے یو آئی (ف) کا ساتھ دیں :قاری محمود

مٹہ ( نمائندہ پاکستان ) جمعیت علماء اسلام ضلع سوات کے امیر قاری محمود رہنماء ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ عوام الیکشن2018میں جے یو ائی کا ساتھ دیں انشاء اللہ عوام کو ان کے جائز حقوق انکی دہلیز پر دیکر ہی جمعیت علماء اسلام دم لے گی انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سیاسی جلسوں میں گالیاں دینا تبدیلی لانے والوں نے ایک نئے تبدیلی لائی ہے جو اخر میں وہ خود اس عادت کی شکار ہوگی انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سیاست سے شرافت کا جنازہ نکال کر تبدیلی لائی ہے ان خیالات کاظہار انہوں نے گزشتہ روز چپریال زورئی میں ایک شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے سے عظمت علی خان مولانا محمد صدیق اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کی جبکہ اس موقع پر دیگر سیاسی جماعتوں کی بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنے خاندانوں اور ساتھیوں سمیت جے یو ائی میں شمولیت کا اعلان کیا جن کو پارٹی قائدین نے ٹوپیاں پہنا کر مبارکباد دی مقررین نے کہا کہ عوام موجودہ حکومت سے بیزار ہوکر جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ لوگ بڑی تعداد میں جے یو ائی شامل ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ جے یو ائی ملک میں ایک پرامن اسلامی نظام اور عوام کی حقوق انکی دہلیز پر یقین رکھتے ہیں اور اس بات اور کام کیلئے وہ روز اول سے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں انہوں نے کہا کہ دوسروں پر کرپشن اور چوری کی صبح وشام الزام لگانے والے سینٹ الیکشن میں اپنے تاریخی کرپشن پر کیوں خاموش ہے اگر واقعی ان لوگوں میں ہمت ہے تو وزیر اعلیٰ اور نیازی ذرہ اپنے بکے ہوئے ممبران پر ہاتھ ڈال کر پوچھ لیں کہ کرپشن کیو ں کی ہے انہوں نے کہا کہ ممبران اسمبلی کو اس طرح فروخت ہونا جو پی ٹی ائی حکومت میں انکے ممبران فروخت ہوئے ہیں پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے لیکن اب کون ان سے پوچھ لیں گے کیونکہ اس خرید وفروخت میں تو صوبے کی وزیر اعلیٰ اور پارٹی کے چیرمین خود شامل ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...