پی کے 84کی سابق حیثیت کو برقرار رکھنا چاہئے :عبداللہ

پی کے 84کی سابق حیثیت کو برقرار رکھنا چاہئے :عبداللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مٹہ ( نمائندہ پاکستان) تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ خان نے کہا ہے کہ حلقہ پی کے 84کے سابق حیثیت کو برقرار رکھنا چایئے کیونکہ نئی حلقہ بندیوں میں ایک بار پھر اس حلقے گوالیرئی سے لیکر بہا تک کے علاقے کو پی کے 83میں شامل کرکے یہاں کے عوام سے ناانصافی کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ وہ اور صوبائی حکومت بھرپور کوشش کرینگے کہ نئے حلقہ بندیوں میں پی کے 84سے الگ کی گئی علاقے اور یونین کونسل دوبارہ پی کے 84 میں شامل کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پی کے84 سے ایک بار مزید اہم علاقے پی کے 83 کے حلقے مین شامل کرنا یہاں کی عوام کیساتھ زیادتی ہے جو کسی بھی صورت ہم اور عوام ماننے کیلئے تیا ر نہیں ہے انہوں نے کہا کہ نئے حلقہ بندیوں میں پی کے 84کے وادی بہا اور گوالیرئی سمیت دیگر علاقوں کو بغیر عوام سے پوچھے ہوئے دوسرے صوبائی حلقے میں شامل کرنا یہاں کی عوام کی رائے کی توہین ہے انہوں نے کہا کہ یہاں کی عوام کا یہ دیرینہ مطالبہ ہے کہ حلقہ پی کے84اپنے سابقہ حیثیت پر برقرار رکھیں انہوں نے کہا کہ وہ اور صوبائی حکومت ممکن حد تک کوشش کرینگے کہ وہ حلقہ پی کے84کی پرانے حیثیت کو بحال کرکے یہاں کی عوام کو مذید تقسیم ہونے سے بچائے