کیلیفورنیا ،سابق فوجیوں کے مرکز پر حملہ ،قاتل سمیت4افراد ہلاک

کیلیفورنیا ،سابق فوجیوں کے مرکز پر حملہ ،قاتل سمیت4افراد ہلاک

کیلیفورنیا(آئی این پی) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سابق فوجیوں کے سب سے بڑے مرکز میں مسلح شخص نے لوگوں کو یرغمال بنا لیا، کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی کاروائی میں مسلح شخص اور3 یرغمالی ہلاک ہوگئے ۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا میں سابق فوجیوں کے سب سے بڑے مرکز میں مسلح شخص کی طرف سے کئی گھنٹوں تک لوگوں کو یرغمال بنائے رکھنے کے واقعے میں ایک عہدیدار کے مطابق مسلح شخص اور تین یرغمالیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔جمعہ کو ایک مسلح شخص نے امریکہ میں سابق فوجیوں کے اس سب سے بڑے مرکز میں لوگوں کو تقریبا آٹھ گھنٹوں تک یرغمال بنائے رکھا۔اس صورتحال کے باعث یونٹویل اور اس کے گردونواح کے پورے علاقے کو حکام نے بند کر دیا تھا اور بتایا گیا کہ حکام اس مسلح شخص سے مذاکرات کے لیے رابطے میں رہے۔اس واقعے کے محرکات اور مسلح شخص کی شناخت تاحال سامنے نہیں آئی جب کہ حکام یہ کہہ چکے تھے کہ وہ اس شخص کو جانتے ہیں۔قبل ازیں لوگوں کو یرغمال بنائے جانے کی اطلاع ملتے ہیں کاونٹی کے ڈپٹی شیرف وہاں پہنچے اور مسلح شخص کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا لیکن اس میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

کیلیفورنیا ،حملہ

مزید : پشاورصفحہ آخر