بونیر میں انجمن پٹواریان کا آج سے قلم چھوڑ ہڑتال کا آغاز

بونیر میں انجمن پٹواریان کا آج سے قلم چھوڑ ہڑتال کا آغاز

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)صوبائی قیادت کے فیصلہ کے مطابق انجمن پٹواریاں و قانون گویان ضلع بونیر کی قیادت نے ھفتہ کے روز سے قلم چھوڑ ھٹرتال کا اعاز کیا ہے جو کہ چارٹر اف ڈیمانڈ کی منظوری تک جاری رہیگا۔ضلعی صدر شفیظ الرحمان اور جنرل سیکریٹری احسان علی کے دستخط سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ھڑتال کے دوران کوئی بھی پٹواری و قانون گو ہر قسم کے امور انجام دینے سے گریز کریں گے اور نہ کوئی سرکاری کام کریں گے اور نہ کوئی خدمات انجام دیں گے۔پریس ریلیز کے مطابق اگر سرکار نے کسی بھی پٹواری یا قانو نو گو معطل کیا تو اس صورت میں کوئی بھی اسکی جگہ نہ توچارج سنبھالے گا اور نہ فرایض انجام دے گا۔پریس رلیز کے مطابق ہڑتال کے دوران کوئی بھی پٹواری و قانون گو کسی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوگا۔پریس کلب کو فراھم کی گئی پریس ریلیز میں انیس دیگر اعلیٰ حکام کو بھی پریس ریلیز کی کاپی ارسال کرنے کی تقدیق کی گئی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر