70سال کی محرومیوں کا ازالہ تب ہو گا جب یہ نظام بدلے گا :شاہ جی گل آفریدی
خیبر ایجنسی ( بیورورپورٹ) لنڈی کوتل سٹیشن کلی میں واٹر ٹینکر کا افتتاح کرنے اور اس سے پہلے ایک شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے خیبر ایجنسی کے حلقہ این اے 44 کے ایم این اے الحاج شاہ جی گل آفریدی نے کہا کہ انہوں نے سینیٹ الیکشن میں وعدے کے مطابق باجوڑ سے شوکت کے بھائی اور مہمند سے سینیٹر ز کو ووٹ دیا اور کوئی پیسے نہیں لئے انہوں نے کہا کہ ستر سال کی محرومیوں کا ازالہ تب ہوگا جب یہ نظام تبدیل ہوگا اور اس بوسیدہ نظام کی تبدیلی اب دنوں کی بات ہے شاہ جی گل نے کہا کہ سی پیک ایم ون کے تحت کراچی سے طورخم تک ڈبل ریلوے ٹریک کی منظوری دی جا چکی ہے جس پر بارہ ارب ڈالرز خرچ ہونگے جس سے یہ علاقہ ترقی کریگا انہوں نے کہا کہ لنڈی کوتل ہسپتال قافلہ روڈ بھی جلد تعمیر ہوگا اور لنڈی کوتل گریڈ سٹیشن میں جدید ٹرانسفارمرز لگا دےئے جا ئینگے اور جمرود گریڈ کا افتتاح ہونے کے بعد یہا ں کی بجلی کا مسئلہ حل ہوگا شاہ جی گل نے کہا کہ اب ہر قبائلی شخص کو ریاست کی طرف سے ایک ہزار روپے ملتے ہیں جبکہ نظام کی تبدیلی کے بعد دیگر پاکستانیوں کی طرح ہمارے لوگوں کو فی کس چالیس ہزار روپے ملیں گے انہوں نے کہا نظام کی تبدیلی کے بعد لنڈی کوتل سے ایم پی اے اور ناظم منتخب ہونگے اور لوگوں کے مسائل دہلیز پر حل ہو سکیں گے انہوں نے کہا کہ طورخم سمیت کسی چیک پوسٹ سے ان کو مراعات نہیں ملتی اور نہ ہی پیسے کے لئے کہیں کوئی کمانڈر لگایا ہے شاہ جی گل نے کہا کہ خراب حالات کے باؤجود وہ اور ان کے خاندان کے لوگ یہاں سے بھاگ کر کہیں نہیں چلے گئے اور ان کی کوششوں سے خیبر ایجنسی سمیت پورے فاٹا سے گند صاف ہوا اور امن کی فضاء قائم ہوئی انہوں نے کہا کہ شلمان شین پوخ میں انہوں نے فورسز بھیجوا کر حالات کوپرامن رکھا اور ان کے حلقے سے کوئی بے گھر نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ طورخم کے توسیعی منصوبے کے لئے بارہ ارب منظور کئے گئے تھے لیکن متعلقہ اداروں کی نااہلی کی وجہ سے ابھی تک وہ فنڈ نہیں لگایا جا سکا انہوں نے کہا کہ لنڈی خانہ واٹر سکیم پر ڈونر کی طرف سے تحفظات کی وجہ سے کام روک دیا گیا تاہم اس کو دوبارہ شروع کرینگے اور کہا کہ لنڈی کوتل ڈگری کالج کو یونیورسٹی کیمپس کا درجہ دینگے اور اضافہ کیا کہ لنڈی کوتل سپورٹس گراؤنڈ میں فنڈز خرد برد کئے جانے کے بعد انکوائیری کمیٹی بنا دی گئی ہے اور کسی کو فنڈز ہڑپ نہیں کرنے دونگا جلسہ عام سے قاری سید عالم ، نثار آفریدی و دیگر نے اپنی تقاریر میں نورالحق قادری پر شدید تنقید کی اور شاہ جی گل کو مسیحا قرار دیا جبکہ شاہ محمد شنواری اور الحاج عبدالصمد نے ایم این اے شاہ جی گل کی موجودگی میں ان کی کار کردگی کی تعریف تو کی لیکن ان کے بھائی سینیٹر تاج محمد آفریدی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے قریبی ساتھیوں کو ناراض کیا ہوا ہے جن کو اگر راضی نہیں کیا گیا تو شاہ جی گل شکست سے دوچار ہو سکتے ہیں۔ مقررین نے شاہ جی گل کو فاٹا کا نیلشن منڈیلا بھی قرار دیا ۔