واپڈا ہائیڈرو یونین نے بجلی کمپنیوں کی مجوزہ نجکاری کیخلاف احتجاج کی کال دیدی

واپڈا ہائیڈرو یونین نے بجلی کمپنیوں کی مجوزہ نجکاری کیخلاف احتجاج کی کال ...

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) واپڈا ہائیڈرو یونین ( سی بی اے) نے بجلی کمپنیوں کی مجوزہ نجکاری کے خلاف احتجاج کی کال دے دی۔ 13مارچ کو لاہور میں لیسکو ہیڈ کوارٹرز روڈ پر احتجاجی (بقیہ نمبر60صفحہ12پر )

کیمپ لگانے کا اعلان کر دیا۔ملک بھر سے واپڈا ملازمین کو شرکت کی کال دے دی۔ معلوم ہوا ہے کہ بجلی کمپنیوں کی مجوزہ نجکاری کے خلاف واپڈا ہائیڈرو یونین ( سی بی اے ) کے مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد خان نے لاہور میں لیسکو ہیڈ کوارٹرز روڈ پر احتجاجی کیمپ لگانے کا حکم دے دیا ہے۔ اس سلسلے میں ملک بھر کے واپڈا ملازمین کو جاری کئے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ جوق درجوق لاہور میں احتجاجی کیمپ میں شرکت کی جائے ۔ میپکو‘ لیسکو ‘گیپکو ‘فیسکو ‘ آئیسکو اور دیگر بجلی کمپنیو ں کے ملازمین آگے بڑھیں اور اپنی اور اپنے بچوں کی روزی کو بچانے کیلئے آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کا ساتھ دیں ۔ہائیڈرو یونین مشکل کی ہر گھڑی میں واپڈا ملازمین کے ساتھ کھڑی ہو گی۔

کال

مزید : میٹروپولیٹن 1 /ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...