بار اور بنچ کا چولی دامن کا ساتھ ہے،وکلاء حسن ابدال

بار اور بنچ کا چولی دامن کا ساتھ ہے،وکلاء حسن ابدال

حسن ابدال(تحصیل رپورٹر)بار اور بنچ کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔دونوں کے درمیان با ہمی احترام کا رشتہ عوام کو آسان اور بر وقت انصاف مہیا کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔جج صاحبان نئے وکلاء کی بات کو توجہ سے سنیں اور انہیں اہمیت دیں۔ان کا مسکراتا ہوا چہرہ جونئیر وکلاء کو حوصلہ دیتا ہے۔قوم کی نظریں اعلیٰ عدلیہ پر لگی ہوئی ہیں۔یہ ادارہ ملکی بقاء اور سالمیت کا ضامن ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار با رایسو سی ایشن حسن ابدال کے زیر اھتمام مقامی ہوٹل میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں معزز جج صاحبان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک سہیل اکرم ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات اسد علی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری عامر ضیاء۔سول جج محترمہ ہما ء الطاف۔ محترمہ نوشین زر تاج ۔کامران ظہیر عباسی ۔عثمان مجیدسمیت جنڈ ۔پنڈ ی گھیب۔اٹک اور فتح جنگ کے جوڈیشنل افسران کے ساتھ ساتھ وکلاء برادری کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آج قوم کی نگائیں اعلیٰ عدلیہ پر لگی ہوئی ہیں۔ملکی مفاد میں آنے والے فیصلوں نے عوام میں ایک امید کی کرن پیدا کی ہے۔ہم نے اداروں کو مضبوط کرنا ہے جس کے لیے بار اور بنچ کے درمیان احترام کا رشتہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو سستے اور بر وقت انصا ف کی فراہمی میں وکلاء اور ججز کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ججز کی جانب سے وکلاء کو مکمل احترام دیا جاتا ہے اور یہ رشتہ مذید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر بار ایسو سی ایشن حسن ابدال حامد اقبال خان نے استقبالیہ خطاب میں شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اپنے سئنیر وکلاء سے بہت کچھ سیکھا ہے اور انہوں نے بھی ہمیشہ ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کیا ہے۔وکلاء کے مسائل اپنی جگہ موجود ہیں مگر حسن ابدال میں بنچ اور بار کا مثالی رشتہ قائم ہے۔حسن ابدال میں تعینات تمام ججز نے ہمیشہ تعاون کیا اور نئے آنے والوں کی حوصلہ افزائی فرمائی۔حسن ابدال میں خواتین وکلاء کی تعداد میں اضافہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ یہاں پر بہت اچھا ماحول میسر ہے۔اس موقع پر ممبر پنجاب بار کونسل حسین فیصل مفتی کی جانب سے بار کی لائبریری کے لیے ایک لاکھ روپے کے فنڈ کا اعلان بھی کیا گیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...