کے ایچ خورشید جموں کشمیر کے ہیرو ہیں،میرجاوید عالم

کے ایچ خورشید جموں کشمیر کے ہیرو ہیں،میرجاوید عالم

مظفرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کے ایچ خورشید جموں کشمیر کے ہیرو ہیں،قوم کی آزادی کیلئے زندگی وقف کرنے والے خورشید ملت کو سیاسی بونے نظرانداز کرسکتے ہیں۔لبریشن لیگ کو مٹانے والے خودمٹ چکے ہیں۔لبریشن لیگ کل بھی نزدہ تھی آج بھی زندہ ہے تاقیامت قائم رہے گی،جموں وکشمیر کی آزادی کے سوداگروں کی قبروں پر قوم آج بھی ماتم کناں ہے قائداعظم کے اساتھ پاکستان بنانے والے خورشید ملت نے جموں کشمیر کی آزادی کیلئے آخری سانس تک جنگ لڑی،دشمن بھارت کو منہ توڑجواب دیا کے ایچ خورشید کی تیس ویں برسی گیارہ مارچ کو دنیابھر میں منائی جارہی ہے قائداعظم،فاطمہ جناح ،کے ایچ خورشید کے پاسکتان کو آج سنگین خطرات ہیں،سیاست دان عدلیہ حکمران اورافواج پاسکتان اسلامی جمہوریہ پاکستان کی بقا اور ریاست جموں کشمیر کی آزادی کیلئے مفادات کو بالائے طاق رکھیں یو اے ای کے رہنما میر جاوید عالم،لبریشن لیگ یوتھ ونگ کے سینئر رہنما میرشاکر نور،یوتھ ونگ کوٹلہ حلقہ ایک کے صدرمیراحمل نور نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...