اجراء فٹنس سرٹیفکیٹ بغر ض لائسنس عدالت عظمیٰ وکلا کے انٹرویو14مارچ کو ہونگے

اجراء فٹنس سرٹیفکیٹ بغر ض لائسنس عدالت عظمیٰ وکلا کے انٹرویو14مارچ کو ہونگے

مظفرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)رجسٹرار عدالت العالیہ آزادجموں وکشمیر آفس سے جاری ہونے والی پریس ریلز کے مطابق عدالت العالیہ آزادجموں وکشمیرکے زیر اہتمام اجرائیگی فٹنس سرٹیفکیٹ بغر ض لائسنس عدالت العظمی کے سلسلہ میں وکلا کے انٹرویومورخہ 14.03.2018بوقت 10:00بجے صبح عدالت العالیہ ہیڈکوارٹر مظفرآباد میں منعقد ہوں گے۔تمام وکلاء جن کی درخواست ہا برائے فٹنس سرٹیفکیٹ عدالت العالیہ میں پہلے سے جمع ہیں مورخہ14.03.2018بوقت 10:00بجے صبح عدالت العالیہ ہیڈکوارٹر مظفرآباد بغرض انٹرویو بسلسلہ حصولگی فٹنس سرٹیفکیٹ پہنچیں۔مزید معلومات کیلئے انتظامیہ برانچ عدالت العالیہ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر