مصطفی بشیر عباسی کو حلقہ چھ میں تعمیر وترقی کا جال بچھانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں‘ اعظم تنولی

مصطفی بشیر عباسی کو حلقہ چھ میں تعمیر وترقی کا جال بچھانے پر خراج تحسین پیش ...

مظفرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلم لیگ (ن) حلقہ چھ کے نوجوان رہنماء اعظم تنولی نے کہا ہے کہ ممبر اسمبلی حلقہ چھ ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی نے حلقہ چھ میں تعمیر وترقی کا جال بچھا دیا ہے جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔سابقہ حکومتوں نے حلقہ چھ کے اندر برادری ازم اقرباء پروری تعصب کی بنیاد پر کام کروائے جس کی وجہ سے انہیں شکست سے دوچار ہونا پڑا۔حلقہ چھ کی تمام یونین کونسلز کی یوتھ ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ آزادکشمیر کی موجودہ حکومت ریاست کی بلا تخصیص تعمیر وترقی پرخصوصی توجہ دے رہی ہے۔ وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی ہدایت پر جنگ پر بھارتی مسلح افواج کی فائرنگ کے متاثرین کے لیے امدادی پیکج کو بھی حتمی شکل دی جار ہی ہے۔ آزادکشمیر کے وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی تحریک پر قومی اقتصادی کونسل نے آزادکشمیر کابینہ ترقیاتی کمیٹی کے مالی اختیارات میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔ جو کہ انتہائی خوش آئند ہے۔ اور اس سے آزادخطہ میں تعمیر وترقی کے ایک نئے باب کا اضافہ ہو گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...