وزیراعظم فاروق حیدر کا دورہ جہلم ویلی کنیناں کے عوام کو پانی فراہم کرنیکی ہدایت

وزیراعظم فاروق حیدر کا دورہ جہلم ویلی کنیناں کے عوام کو پانی فراہم کرنیکی ...

مظفرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر خان کا دورہ جہلم ویلی، حلقہ پانچ کے انٹری پوائنٹ کنیناں کے عوام کو پانی فوری فراہم کرنے کی ہدایت۔گزشتہ روز وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے دورہ جہلم ویلی کے موقع پر حلقہ پانچ کے انٹری پوائنٹ کنیناں کے مقام پر عوام نے راجہ شہاب حسین کی قیادت میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کیاجسے دیکھ کر وزیراعظم نے اپنے قافلے کو فوری روکنے کا حکم دیا اور عوام سے ان کا مطالبہ دریافت کیا۔عوام علاقہ نے بتایا کہ گاؤں کنیناں کے سینکڑوں رہائشی پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔جس پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے ڈپٹی کمشنر ضلع جہلم ویلی کو فوری طور پر عوام کا بنیادی مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کی۔جس پر عوام علاقہ نے وزیراعظم آزاد کشمیر کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...