ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر مظفرآبادکے میڈیکل سٹورز پر چھاپے

ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر مظفرآبادکے میڈیکل سٹورز پر چھاپے

مظفرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر مظفرآبادکا میڈیکل سٹورز پر چھاپے ، غیر قانونی طریقے سے ادویات بنانے والی کمپنی Everest Pharmacutical (پرائیویٹ اسلام آباد کی ادویات کو ضبط ،اور آئندہ ایسی غیر معیاری کمپنیز کی ادویات سیل کرنے والے کے خلاف سخت سے سخت ایکشن اورکاروائی کافیصلہ کیا گیا ہے، تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر ضلع مظفرآباد نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلہ کی روشنی میں میسرز Everest Pharmacutical پرائیویٹ اسلام آباد کی جملہ تیار کردہ ادویات مظفرآباد اور جہلم ویلی اضلاع کی مارکیٹ سے اچانک چھاپہ مار کر ضبط کر لی ہیں اور اوپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے تمام میڈیکل سٹورز مالکان کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اس Everest Pharmacuticalکمپنی پرائیویٹ لمٹیڈ اسلام آباد کی آئندہ کوئی بھی ادویات ان کا نمائندہ ، اہلکار فروخت کرنے آئے تو اسکی فوری اطلاع ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر مظفرآباد کو دی جائے اور یہ بھی ہدایت کی کہ جملہ میڈیکل سٹورز مالکان اپنے اپنے سٹورز کی مکمل چھان بین و پڑتال کرتے ہوئے اس کمپنی کی ادویات کو بغرض تلفی دفتر ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر مظفرآباد جمع کروائیں ، اگر آئندہ کے بعد اس کمپنی کی کسی بھی سٹور، ڈسٹری بیوشن سے کوئی ادویات دوران چیکنگ ، وزٹ دستیاب پائی گئیں تو متعلقہ سٹور مالک ڈسٹری بیوشن کے خلاف تحت ڈرگ ایکٹ 1974 سخت تادیبی کاروائی عمل لائی جائے گی نیز انہوں نے جملہ میڈیکل سٹورز ، ڈسٹری بیوشن کو سختی سے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ ادویات صرف اور صرف ڈرگ ایکٹ کے تحت ہی خرید فروخت کو یقینی بنائیں، نیز ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر مظفرآباد نے غیر قانونی عمل کے تدارک کے لئے تمام ڈاکٹر زصاحبان نے بھی اپیل کی ہے کہ وہ آئندہ کے لئے باالخصوصEverest Pharmacuticalپرائیویٹ کمپنی لمیٹڈ اسلام آباد کی ادویات کسی بھی مریض کو بشکل نسخہ تجویز adveise نہ کریں،

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر