کسٹم کے ہاتھوں گرفتار اسمگلر میاں بیوی کے سنسنی خیز انکشافات

کسٹم کے ہاتھوں گرفتار اسمگلر میاں بیوی کے سنسنی خیز انکشافات

کراچی (کرائم رپورٹر)کسٹم کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے منشیات اسمگلر میاں بیوی نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کر ڈالے گرفتار خاتون ملزمہ پہلے کپڑے کا کاروبار کرتی تھی۔ذرائع کے مطابق کپڑوں کے بیو پاری بن گئے منشیات کے ڈیلر گرفتار منشیات اسمگلر میاں بیوی نے دوران تفتیش اہم انکشاات کیے ہیں ۔جناح انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے چند روز قبل ڈپٹی کلکٹر کسٹم ائیرپورٹ واصف ملک اور ان کی ٹیم کے ہاتھوں گرفتار میاں بیوی منشیات اسمگلنگ سے قبل کپڑوں کی خریدو فروخت کا کام کرتے تھے۔اسی دوران انہیں منشیات فروش کا ایک گینگ ملا جس نے انہیں پیسوں کی لالچ دے کر منشیات اسمگلنگ کرائی۔ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ اس سے قبل بھی 4 بار بیرون ملک منشیات اسمگل کر چکے ہیں جبکہ ملزمان کے موبائل ڈیٹا بھی چیک کیا جا رہا ہے موبائل ڈیٹا کی مدد سے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری متوقع ہے۔واضح رہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے کسٹم حکام نے 10 کلو اعلی کوالٹی کی منشیات برآمد کی تھی اور ان کی نشاندہی پر رہائش گاہ گارڈن سے بھی 10 کلو اعلی کوالٹی کی چرس ملی تھی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...