شیر پاؤ کالونی،ذاتی دشمنی پر فائرنگ سے شوہر ہلاک ،بیوی زخمی

شیر پاؤ کالونی،ذاتی دشمنی پر فائرنگ سے شوہر ہلاک ،بیوی زخمی

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے شیر پاؤ کالونی میں ذاتی دشمنی پر فائرنگ سے شوہر ہلاک جبکہ بیوی زخمی ہو گئی، پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق قائد آباد کے علاقے لانڈھی شیر پاو کالونی میں قائم مکان میں فائرنگ سے شوہر ہلاک اور بیوی شدید زخمی ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا۔ مقتول شوہر کی شناخت رستم خان جبکہ زخمی ہونے والی بیوی کا نام نور تاج بتایا جاتا ہے،پولیس نے واقعے میں ملوث ملزم سرتاج کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا گرفتار ملزم زخمی خاتون کا رشتہ دار ہے جبکہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...