آئی آئی چندریگر روڈ پر نجی بینک میںآتشزدگی،سامان خاکستر

آئی آئی چندریگر روڈ پر نجی بینک میںآتشزدگی،سامان خاکستر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع عمارت کی تیسری منزل پر قائم نجی بینک میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جسے فائر بریگیڈ کے عملے نے بھجا دیا،آتشزدگی کے نتیجے میں بینک میں موجود سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق آئی آئی چندریگر روڈ پر واقعہ عمارت کی تیسری منزل پر قائم نجی بینک میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ دو گاڑیوں سمیت موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پانے کے لئے جدو جہد شروع کردی،،فائر بریگیڈ کا عملے نے ایک گھنٹے کی جدو جہد کے پر آگ پر قابو پایا جبکہ آتشزدگی کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی،،بینک میں آتشزدگی کے باعث دفتری کام رک گیاملازمین کا کہنا تھا آتشزدگی کے باعث ایک گھنٹے سے بینک کے باہر کھڑے ہیں۔ترجمان فائر بریگیڈ کے مطابق آتشزگی کے نتیجے میں بینک میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا تاہم فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔