عدالت نے سالے کو قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت سنا دی

عدالت نے سالے کو قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت سنا دی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نوید احمد سومرو نے سالے کو قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت سنا دی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نوید احمد سومرو کی عدالت میں سالے کو قتل کرنے سے معتلق دائر مقدمے کی سماعت ہوئی، عدالت میں استغاثہ نے مجرم واجد علی کے خلاف ٹھوس شواہد پیش کیے، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم واجد علی کو سزائے موت سنائی، واضع رہے کہ واقعہ دسمبر 2016کو شیر شاہ کے علاقے میں پیش آیا تھا، مجرم واجد علی نے اپنی بہن کو گھر لانے کی صورت میں مقتول ظفر اقبال کی بہن کو میکے بھیجنے کی شرط رکھی تھی، واقعے والے روز جب مقتول ظفر اقبال اپنی بہن کو لینے مجرم واجد علی کے گھر آیا تو دونوں کے مابین تلخ کلامی ہوئی، بات بڑھنے پر مجرم واجد علی نے قالین صاف کرنے والے برش سے مقتول ظفر اقبال کے سر پر وار کیا تھا جو بعد میں دوران علاج اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا تھا۔ مجرم کے خلاف تھانہ شیر شاہ میں مقدمہ درج تھا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر