انتظار قتل ، طارق رحیم کی درخواست ضمانت پرپیش رفت رپورٹ طلب

انتظار قتل ، طارق رحیم کی درخواست ضمانت پرپیش رفت رپورٹ طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مقامی عدالت نے انتظاراحمد قتل کیس میں نامزد ملزم ایس ایچ او طارق رحیم کی جانب سے دائر درخواست ضمانت کی سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزم کی ضمانت میں 19 مارچ تک توسیع کردی ۔ہفتے کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں انتظاراحمد قتل کیس میں نامزد ملزم ایس ایچ او طارق رحیم کی ضمانت سیمتعلق درخواست کی سماعت ہوئی عدالت میں پبلک پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ عبوری چالان انسداددہشتگردی کی منتظم عدالت میں جمع کرادیا گیا ہے، چالان منظور ہونے کی صورت میں ملزم کی عبوری ضمانت کی حیثیت باقی نہیں رہے گی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزم طارق رحیم کی عبوری ضمانت میں سماعت 19 مارچ توسیع کردی واضع رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ درخشاں میں مقدمہ درج ہیمقدمہ میں نامزد دیگر 8 اے سی ایل سی اہلکار جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر