عمران اسماعیل پی ٹی آئی کی سیاسی رابطہ کمیٹی کے کوآرڈینیٹر مقرر

عمران اسماعیل پی ٹی آئی کی سیاسی رابطہ کمیٹی کے کوآرڈینیٹر مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین پی ٹی آئی نے پارٹی کے سینئر رہنما عمران اسماعیل کو کراچی کی سیاسی رابطہ کمیٹی کا کوآڑڈینیٹر مقرر کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق عمران اسماعیل کراچی سے تحریک انصاف میں شمولیت کی خواہاں شخصیات کی چیئرمین سے ملاقاتوں کی تفصیلات طے کریں گے۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم میں اختلافات اور پی ایس پی کو کراچی میں پزیرائی نہ ملنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی ایک بار پھر کراچی می سیاست میں فعال ہوگئے ہیں ، چند روز قبل دورہ کراچی کے موقع پر انہوں نے آئندہ الیکشن کراچی سے لڑنے کا بھی اعلان کیا تھا۔یاد رہے کہ عمران اسماعیل پی ٹی آئی کراچی کے اہم رہنما ہیں اور ان کا شمار عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے ، یہی وجہ ہیکہ انہیں کراچی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کراچی کی سیاسی رابطہ کمیٹی کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔اگر پی ٹی آئی کی کراچی میں کارکردگی کا موازنہ کیا جائے تو دو ہزار تیرہ کے عام انتخابات میں تحریک انصاف قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی تین نشستیں حاصل کرسکی تھی۔ مگر دوہزار سولہ کے بلدیاتی انتخابات میں وہ خاطر خواہ کامیابی نے حاصل کرسکی تھی