پولیس اہلکارقتل کیس،ملزم جسمانی ریمانڈ پر دیدیا گیا

پولیس اہلکارقتل کیس،ملزم جسمانی ریمانڈ پر دیدیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالتوں کی منتظم عدالت کے فاضل جج نے ڈیفنس میں 2پولیس اہلکاروں کے قتل کے کیس میں ملوث گینگ وار کارندے فراز کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالتوں کی منتظم عدالت کے فاضل جج کے روبرو پولیس نے ڈیفینس میں 2پولیس اہلکاروں کے قتل کے کیس میں ملوث گینگ وار کارندے فراز کو پیش کیا ، تفتیشی افسر نے عدالت کو آغاہ کیا کہ ملزم فراز علی کو ملتان ائیر پورٹ سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے سال 2016میں درخشاں کے علاقے میں فائرنگ کر کے 2پولیس اہلکار اشتیاق اور ماجد کو قتل کیا، ملزم دبئی سے کراچی آیا تھا اور ہو براستہ ملتان دبئی فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا اسی دوران ملتان پولیس نے اسے گرفتار کر لیا، تفتیشی افسر کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کا نام ای سی ایل لسٹ میں شامل ہے، ملزم کو راہداری ریمانڈ لینے کے بعد کراچی منتقل کیا گیا ہے۔ تفتیشی افسر نے ملزم سے مزید تفتیش کے لیے ملزم کا 14روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کی استدعا کی، تاہم فاضل جج نے گینگ وار کارندے کو 2دوزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر