صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس 12 مارچ کو طلب کرلیا

صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس 12 مارچ کو طلب کرلیا

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ممنون حسین نے سینیٹ کا اجلاس 12 مارچ کو طلب کرلیا ہے جس میں صبح 10 بجے نومنتخب سینیٹرز حلف اٹھائیں گے جس کے بعد اجلاس ملتوی کیا جائے گا۔چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی 12 مارچ کوہی جمع ہوں گے جو سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرائے جائیں گے۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اس دن 2 بجے ہوگی اور اسی روز اجلاس دوبارہ 4 بجے ہوگا جس میں چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین کا انتخاب کیا جائے گا، انتخاب کے بعد چئیرمین سینیٹ اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور پھر وہ اپنے ڈپٹی سے حلف لیں گے۔چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی حلف برداری کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا جائیگا۔

صدر مملکت

مزید : کراچی صفحہ اول