آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟
آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل

 مارچ11  اتوار۔ بغیر سوچے سمجھے یا جلد بازی میں کوئی بھی ایسالفظ منہ سے نہ نکالیں جو کہ پشیمانی کا باعث ہو۔دوسروں کے سامنے آپ کی پوزیشن دلکش اور اچھی ہو سکے گی۔

برج ثور

 مارچ11   اتوار۔ زیادہ تر رجحان کاروباری سرگرمیوں کی طرف رہیگا۔ بعض کاموں میں رکاوٹ کھڑی ہونے کا خدشہ ہے۔ خاص مقاصد کے تحت سفر پیش آسکتا ہے۔

برج جوزا

 مارچ11 اتوار۔ کوئی دیرینہ خواب پورا ہو سکے گا۔ بعض غیر شادی شدہ افراد کی شادی کی بات طے پائے گی۔ کیرئیر میں ترقی کا امکان ہے۔ حکام بالا کا تعاون حاصل رہے گا۔

برج سرطان

 مارچ11 اتوار۔ ضروریات زندگی کی خریداری کر سکیں گے۔ اس دوران فضول خرچی سے گریز کریں کاروباری پوزیشن بہتر بنانے کے لئے محنت و لگن کی ضرورت ہوگی۔

برج اسد

 مارچ11  اتوار۔ مہمانوں کی آمد کی وجہ سے خریداری کر سکیں گے۔ خریداری کرتے وقت ہوشیار رہیں دھوکہ دہی کا اندیشہ ہے۔ گھریلو تزئین و آرائش میں دلچسپی رہے گی۔

برج سنبلہ

 مارچ11  اتوار۔ اپنے اچھے خیالات سے دوسروں کو آگاہ کر سکیں گے۔ عزیز و اقارب سے تعلقات مضبوط ہونگے۔ رومانوی معاملات حسب منشاء طے پا سکیں گے۔

برج میزان

 مارچ11 اتوار۔ جائیداد وغیرہ کے معاملات زیر بحث رہیں گے۔ اس سلسلے میں مصروفیت رہے گی۔کاروباری امور میں سنجیدگی اختیار کریں۔کوئی ملازمتی یا گھریلو مسئلہ درپیش ہو سکتا ہے۔

برج عقرب

 مارچ11  اتوار۔ نجی امور کی تکمیل کے سلسلے میں کوشاں رہیں گے۔ کام کے ساتھ ساتھ اپنی صحت پر بھی توجہ دیں ۔ کسی منصوبے سے مالی فوائد کا حصول ممکن ہوگا جو آپ کی ذاتی محنت کا نتیجہ ہوگا۔

برج قوس

 مارچ11  اتوار۔ سماجی ذمہ داری ادا کرتے وقت تحمل مزاجی کا مظاہرہ کریں دوسروں سے اُلجھنے کی کوشش نہ کریں۔ اخراجات بڑھنے کا خدشہ ہے لہٰذا اس پر کنٹرول لازمی کریں۔

برج جدی

 مارچ11 اتوار۔ اہل خانہ کے ساتھ مل کر سیر و تفریح کا پروگرام ۔ اہم امور میں مصروفیت رہیگی ۔سماجی اور رومانوی ماحول خوشگوار رہے گا۔ کسی تقریب میں شرکت کیلئے چھوٹا سفر پیش آسکتا ہے۔

برج دلو

 مارچ11  اتوار۔ سفر پیش آنے کا امکان ہے۔ گھریلو امور میں توجہ و رجحان رہے گا۔ جذباتی امور میں احتیاط برتیں ۔ کاروبار میں استحکام رہے گا اور ساکھ بحال ہوگی۔سفر پیش آسکتا ہے۔

برج حوت

 مارچ11   اتوار۔ خفیہ امور میں احتیاط برتیں۔ سنی سنائی باتوں پر ہرگز یقین نہ کریں۔ سفر وسیلہ ظفر ثابت ہوگا۔ شریک حیات کا تعاون حاصل رہیگا۔شر پسند قسم کے لوگوں سے محتاط رہیں۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم