شیخوپورہ میں ڈمپر کار پر گرنے سے 2 کونسلر سمیت 4 افراد جاں بحق

شیخوپورہ میں ڈمپر کار پر گرنے سے 2 کونسلر سمیت 4 افراد جاں بحق
شیخوپورہ میں ڈمپر کار پر گرنے سے 2 کونسلر سمیت 4 افراد جاں بحق

  

شیخوپورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)شیخوپورہ میں ڈمپر کار پر گرنے سے 2 کونسلرز سمیت4 افراد جاں بحق ہو گئے،چاروں افراد کا تعلق مانوالہ سے ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ سلیم کوٹ کے قریب پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں میں عبدالواحد، طاہر حیات ،عمر اور اسرار شامل ہیں۔حادثے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور فرار ہو گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں،ریسکیو اہلکاروں نے گاڑی کی باڈی کو کاٹ کر لاشوں کو نکالا،لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

مزید : اہم خبریں /علاقائی /پنجاب /شیخوپورہ