بلاول بھٹو زرداری نے آج کا دورہ لاہور ملتوی کردیا

بلاول بھٹو زرداری نے آج کا دورہ لاہور ملتوی کردیا
بلاول بھٹو زرداری نے آج کا دورہ لاہور ملتوی کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دورہ لاہور ملتوی کردیا،بلاول بھٹو نے اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس کیلئے دورہ لاہور ملتوی کیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی کے رہنما بابر سہیل کی پہلی برسی پر آج لاہور آنا تھا،تاہم انہیں اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس کے باعث دورہ ملتوی کرنا پڑگیا۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پارٹی کی سینئر قیادت کو اسلام آباد طلب کر لیا ۔جہاں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کیلئے مشاورتی کی جائے گی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور