مسلم لیگ ن آج گوجرانوالہ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، وزیراعلیٰ شہبازشریف خطاب کریں گے

مسلم لیگ ن آج گوجرانوالہ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، وزیراعلیٰ شہبازشریف ...
مسلم لیگ ن آج گوجرانوالہ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، وزیراعلیٰ شہبازشریف خطاب کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن آج سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
تفصیلات مسلم لیگ ن گوجرانوالہ کے جناح سٹیڈیم میں جلسے کا انعقاد کررہی ہے، جلسے کی تیاریاں جاری ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب جلسے سے خطاب کریں گے۔
جلسہ گاہ میں 10 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں جبکہ پنڈال کو پارٹی پرچموں سے سجا دیا گیا ہے۔ گوجرانوالہ کی سڑکوں اور شاہراﺅں کو خیرمقدمی بینرز اور پوسٹرز سے سجایا گیا ہے۔
گوجرانوالہ میں جلسے کےلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کے 2 ہزار اہلکارسکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔