ڈی جی نیب کے پی کی زیرصدارت اجلاس،ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسزفاٹا کے افسروں اور اہلکاروں کیخلاف تحقیقات کی منظوری

ڈی جی نیب کے پی کی زیرصدارت اجلاس،ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسزفاٹا کے افسروں ...
ڈی جی نیب کے پی کی زیرصدارت اجلاس،ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسزفاٹا کے افسروں اور اہلکاروں کیخلاف تحقیقات کی منظوری

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈائریکٹر جنرل نیب خیبر پختونخوا فرمان اللہ خان کی زیر صدارت ریجنل بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز فاٹا کے افسران و اہلکاروں کیخلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی۔

نیب کے مطابق ملزمان پر پولیو فیسیلٹیشن کی مد میں کروڑوں روپے کی خورد برد کا الزام ہے،ملزمان پردرگئی میں2042کنال متروکہ زرعی زمین کا1995 سے کرایہ نہ لینے کاالزام ہے۔

اجلاس میں محکمہ مال مالاکنڈ کے افسران اوراہلکاروں پرکرپشن کیسزکی تحقیقات کی بھی منظوری دی گئی، نیب کا کہناہے کہ ملزمان نے سرکاری اراضی پرائیویٹ لوگوں کو منتقل کرکے قومی خزانے کونقصان پہنچایا،ملزمان پرایف آربنوں کے مختلف پراجیکٹس کے ٹھیکے منظورنظرافراد کو دینے کا الزام ہے۔

نیب نے فاٹا سیکرٹریٹ کے ملازمین پربدعنوانی اورخوردبردکے الزامات کی تحقیقات کی بھی منظوری دے دی،پراجیکٹس میں ناقص میٹریل استعمال کیا گیا ،آلات میں کروڑوں کی خورد برد کی گئی۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...