ایک چینی شخص 6 ماہ تک شدید سر درد، دورے اور متلی برداشت کرتا رہا اور جب ہسپتال پہنچا توسر کا ایم آر آئی سکین کیا گیا،دماغ میں ڈاکٹروں نے ایسی چیز دیکھ لی کہ تاریخ میں مثال ڈھونڈنا مشکل، کیا چیز تھی؟ جان کرآپ بھی سرپکڑ کر بیٹھ جائیں گے کیونکہ ۔ ۔ ۔

ایک چینی شخص 6 ماہ تک شدید سر درد، دورے اور متلی برداشت کرتا رہا اور جب ہسپتال ...
ایک چینی شخص 6 ماہ تک شدید سر درد، دورے اور متلی برداشت کرتا رہا اور جب ہسپتال پہنچا توسر کا ایم آر آئی سکین کیا گیا،دماغ میں ڈاکٹروں نے ایسی چیز دیکھ لی کہ تاریخ میں مثال ڈھونڈنا مشکل، کیا چیز تھی؟ جان کرآپ بھی سرپکڑ کر بیٹھ جائیں گے کیونکہ ۔ ۔ ۔

بیجنگ  (ویب ڈیسک) چین میں ایک 46 سالہ شخص 6 ماہ تک شدید سر درد، دورے اور متلی برداشت کرنے کے بعد جب اسپتال پہنچا تو ڈاکٹر اُس کے دماغ میں کیچوے کے 30 انڈے دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

چین میں ایک 46 سالہ شخص کے دماغ میں کیچوے کے انڈے پائے گئے، مریض 6 ماہ تک شدید سر درد، دورے اور متلی برداشت کرتا رہا اور جب اسپتال پہنچا اور ڈاکٹرز نے اس کے سر کا ایم آر آئی اسکین کیا تو وہ مریض کے دماغ میں کیچوے کے 30 انڈے دیکھ کردنگ رہ گئے،بعد ازاں انتہائی مشکل آپریشن کرکے دماغ سے کیچوے کے انڈے نکال دیے گئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ان میں سے کئی انڈوں میں سے ٹیپ ورم کے بچے بھی نکل پڑے تھے جن کی لمبائی ایک سینٹی میٹر تک پہنچ گئی تھی۔

ماہرین کے مطابق ممکنہ طور پر کیچوے کے انڈے کچا یا کم پکا ہوا گوشت کھانے کی وجہ سے مریض کے جسم میں داخل ہوئے اور خون کے ذریعے دماغ تک جاپہنچے۔

ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے بڑی احتیاط سے تمام انڈے اُس شخص کے دماغ سے نکال لیے اور دماغ میں رہ جانے والے کیڑوں کو بعد میں دواؤں کے ذریعے ختم کیا گیا۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...