لاہور قلندرز کی پہلی جیت کے بعد فواد رانا کو اس سال کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، ایسی خبر آ گئی کہ جان کر آپ بھی غم کے سمندر میں ڈوب جائیں گے

لاہور قلندرز کی پہلی جیت کے بعد فواد رانا کو اس سال کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، ...
لاہور قلندرز کی پہلی جیت کے بعد فواد رانا کو اس سال کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، ایسی خبر آ گئی کہ جان کر آپ بھی غم کے سمندر میں ڈوب جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن میں لاہور کی ٹیم مسلسل 6 شکستوں کے بعد اپنے ساتویں میچ میں فتح حاصل کر پائی مگر گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں پشاور زلمی کی شکست کے بعد لاہور قلندرز پلے آف مرحلہ کھیلنے کی دور سے باہر ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”اپنی اوقات میں رہو اور۔۔۔“ امپائر نے احمد شہزاد کو بھرے سٹیڈیم میں ’رسوا‘ کر دیا، احمد شہزاد نے ایسا کیا کیا تھا کہ امپائر شدید غصے میں آ گئے؟ جان کر ہی آپ کو بھی غصہ آ جائے گا 
قلندرز کے ٹورنامنٹ میں اب تک صرف 2 پوائنٹس ہیں اور اس کے تین میچ باقی ہیں جن میںفتح کی صورت میں زیادہ سے زیادہ 6 پوائنٹس ہی مل سکتے ہیں۔ لاہور قلندرز اپنے باقی تینوں میچ جیت بھی جائے تو اس کے 8 پوائنٹس ہو جائیں گے تاہم ایسی صورت میں ٹورنامنٹ کی دیگر ٹیمیں 10,10 پوائنٹس حاصل کر لیں گی۔
ٹورنامنٹ کی پانچ دیگر ٹیموں میں سے 4 فائنل فور کیلئے کوالیفائی کرسکتی ہیں تاہم 6 پوائنٹس کے ساتھ پشاور زلمی کی پوزیشن کمزور دکھائی دیتی ہے۔گزشتہ دو سیزنز کے دوران بھی لاہور کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی ہے اور وہ پانچ ٹیموں کے مقابلوں میں دونوں مرتبہ پانچویں پوزیشن ہی حاصل کر سکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”خبردار! ٹیم کے پاس آنا اور نہ ہی بس میں بیٹھنے کی کوشش کرنا ورنہ۔۔۔“ برینڈن میکالم نے عمر اکمل کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کے علاوہ ایسا کیا کام کیا کہ وہ وہ سٹیڈیم ہی نہیں آئے ؟ تہلکہ خیز انکشاف منظرعام پر آ گیا 
قلندرز کی لگاتار تیسرے سیزن میں مایوس کن کارکردگی کے باوجود ٹیم کے سی او او نے جمعے کے روز کپتان برینڈن میکالم کی بطور کپتان حمایت کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ میکالم نے ٹیم کیلئے مثالی کردار ادا کیا ہے اور مینجمنٹ انہیں کپتانی سے ہٹانے کے سے متعلق نہیں سوچ رہی۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -