رکنیت سازی مہم :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج فیصل آباد کا دورہ کریں گے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان رکنیت سازی مہم کےلئے فیصل آباد جائیں گے ، عمران خان کے دورہ فیصل آباد کا سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا،سکیورٹی کیلئے ایک ہزار 268 پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج رکنیت سازی مہم کیلئے فیصل آباد کا دورہ کریں گے جہاں وہ مختلف مقامات پر کارکنوں سے خطاب کریں گے ، اس موقع پر سکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،ممبر شپ کیمپوں کے انعقاد کے باعث ٹریفک کیلئے ڈائیورژن پلان بھی تیار کیا گیا ہے ،ساڑھے 300سے زائد ٹریفک وارڈنز خصوصی ڈیوٹی انجام دیں گے۔