چیئرمین سینیٹ کیلئے (ن) لیگ کے امیدوار کے نام کا اعلان آج متوقع

چیئرمین سینیٹ کیلئے (ن) لیگ کے امیدوار کے نام کا اعلان آج متوقع
چیئرمین سینیٹ کیلئے (ن) لیگ کے امیدوار کے نام کا اعلان آج متوقع

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے چیئرمین سینیٹ کےلئے پیپلز پارٹی کی جانب سے رضا ربانی کو امیدوار نامزد نہ کرنے کی صورت میں آج اپنے امیدوار کا نام سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ آج دوپہر خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے اسلام آباد پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوگا جس میں چیئرمین سینیٹ کےلئے رضا ربانی کا نام فائنل ہونے پر اس کی حمایت کی توثیق کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رضا ربانی کا نام نہ آیا تو (ن) لیگ اپنے امیدواروں کا اعلان کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں اتحادی جماعتوں نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کا اختیارسابق وزیراعظم نوازشریف کو دیا تھا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد