چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے انتخاب کل ہو گا،سیاسی جوڑ توڑ جاری

چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے انتخاب کل ہو گا،سیاسی جوڑ توڑ جاری
چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے انتخاب کل ہو گا،سیاسی جوڑ توڑ جاری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے انتخاب کل ہوگا، پارلیمنٹ کے ایوان بالا کا اجلاس کل صبح 10بجے طلب کرلیا گیا،نومنتخب ارکان کی حلف برداری بھی کل ہوگی،جبکہ چیئرمین وڈپٹی چیئرمین کاچنائوبھی کل شام ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیاسی جماعتیں اپنا اپنا چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ لانے کیلئے سرگرم ہیں اور اس حوالے سے سیاسی جوڑ توڑ جاری ہے ،مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے نام کااعلان آج نوازشریف کریں گے،جبکہ پیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ کےلئے اپناامیدوارلانے کافیصلہ کیا ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان نے چیئرمین سینیٹ کیلئے انوارالحق کاکڑاورصادق سنجرانی کے نام پیش کئے ہیں،عمران خان نے چیئرمین سینیٹ کےلئے وزیراعلیٰ بلوچستان کے پیش کردہ ناموں کی حمایت کی ہے۔

فاٹا کے سینیٹر تاج آفریدی نے کہا ہے کہ دونوں بڑی سیاسی جماعتیں رابطے میں ہیں،مطالبات ماننے والی پارٹی کی حمایت کریں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد