’’امی کے فوت ہوتے ہی تینوں بہنوں کو کینیڈا بلایا اور ایک دن میرا انگریز شوہر۔۔۔‘‘ایک پریشان کن خواب جس کی تعبیر بھی حیران کن ہے 

’’امی کے فوت ہوتے ہی تینوں بہنوں کو کینیڈا بلایا اور ایک دن میرا انگریز ...

لاہور(نظام الدولہ) میں نے اپنی امی کی وفات کے چار دن بعد یہ خواب دیکھا ہے.میں کینیڈا میں رہتی ہوں اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ.میں نے دیکھا کہ میری تینوں بہنیں جو پاکستان میں رہتی ہیں میرے گھر کینیڈا آئی ہیں ۔میری باجی کچھ کھانا بناتی ہیں، ان کوکھانے میں ڈالنے کے لیے پیلا رنگ چاہیے ہے۔ جس جگہ میں عام طور پہ رکھتی ہوں وہیں ڈھونڈ رہی ہوں لیکن لاکھ کوشش کے باوجود نہیں ملا.میں پریشان ہوتی ہوں اور پورے کچن کی چیزیں نکال کے رکھ دیتی ہوں۔ پتا نہیں کہاں کہاں سے سامان نکل کر آرہا ہے جو میں نے کبھی خر یدا بھی نہیں.پھر اپنے شوہر کا خیال آتا ہے جہاں پہلے میں جاب کرتی تھی وہ وہاں ٹیچر تھا.وہ خواب میں ایک انگریزکے طور نظر آتا ہے حا لا نکہ میرا شوہر تو ایک مسلم ہے.پلیز اس خواب کی جلد از جلد تعبیر بتا دیجیے۔ میں بڑی پریشان ہوں.(حبیبہ کینیڈا)

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

دعا ہے اللہ آپ کو ہر طرح سے اپنی حفاظت میں رکھے۔اس خواب سے لگتا ہے کہ آپ بنیادی طور پر ہمدرد خاتون ہیں۔لیکن اسکی تعبیر کچھ ایسی معلوم ہوتی ہے کہ آپ ذہنی طور پر بیمار پڑسکتی ہیں،غیر متوقع خواہشات پوری ہوسکتی ہیں،سفر درپیش آسکتا ہے۔اخراجات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ آ پ تیسرا کلمہ بکثرت پڑھا کریں۔ 

۔۔۔

(خواب آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں،نجی،کاروباری ،بیماری ،خوشی غم،سفر،ازدواجی زندگی ایسے بے شمار معاملات کی خواب میں نشانی مل جاتی ہے ۔ آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،یہ بھی ساتھ لکھیں کہ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔شادی شدہ ہیں ۔خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا nizamdaola@gmail.com )

مزید : روشن کرنیں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...