پسنی میں پڑھے لکھے بلوچستان کا شعور اجاگر کرنے کے لئے تعلیمی واک 

Mar 11, 2018 | 12:50 PM

پسنی(ظریف بلوچ سے )’’ہمارا عزم ہر بچہ سکول میں ‘‘ کے سلوگن سے ای ایس پی اور محکمہ تعلیم کے زیر اہمتام تعلیمی واک کا انعقاد کیا گیا۔واک کا مقصد تعلیمی سیشن شروع ہونے کے بعد زیادہ سے زیادہ بچوں کو سکول میں داخلہ کرانا ہے۔ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول پسنی سے شروع ہونے والے واک نے پسنی مین چوک پر اجتماع کی شکل اختیار کیا ۔ واک کے شرکا سے اسسٹنٹ کمشنر پسنی ذوالفقار کرار، چیرمین میونسپل کمیٹی پسنی عبدالحکیم بلوچ،وائس چیرمین میونسپل کمیٹی خدابخش سعید اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پسنی اخلاق احمد نے خطاب کیا۔ اس موقع پر ESPکے ضلعی کوارڈینٹر عادل نودزئی اور اساتذہ اور مختلف مکاتب فکر کے لوگ شریک تھے۔
تعلیمی واک کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مسقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیں تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونا ہوگا۔ کیونکہ ترقی یافتہ قوموں نے تعلیم کو فوکس کرکے آج ترقی کے منازل طے کئے ہیں اور کسی بھی قوم کے ترقی میں تعلیم ریڑھ کی ہڈی کا رول ادا کرتا ہے۔ انہوں نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے اپیل کیا کہ وہ اپنے بچوں کو انکے بہتر مسقبل کے پیش نظر سکول میں داخل کرکے ایک تعلیم یافتہ معاشرے کے تشکیل میں اپنا رول ادا کریں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پڑھا لکھا بلوچستان کا خواب اس وقت پورا ہوگا جب ہم اپنے بچوں کو سکولوں میں داخلہ کریں گے۔ تعلیم کے حوالے سے لوگوں میں شعور پیدا کرنا ضروری ہے۔ تاکہ ہم ایک تعلیم یافتہ قوم بن جائیں۔تعلیمی واک کے شرکا نے آخر میں ’’پڑھے گا بلوچستان اور بڑھے گا بلوچستان‘‘ کا نعرہ لگایا۔ 

مزیدخبریں