چوبرجی میں جامعہ محمدیہ مدرسہ کے طلبا و اساتذہ کا احتجاج، متبادل جگہ پر مسجد تعمیر کرکے دینے کا مطالبہ

چوبرجی میں جامعہ محمدیہ مدرسہ کے طلبا و اساتذہ کا احتجاج، متبادل جگہ پر مسجد ...
چوبرجی میں جامعہ محمدیہ مدرسہ کے طلبا و اساتذہ کا احتجاج، متبادل جگہ پر مسجد تعمیر کرکے دینے کا مطالبہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ویب ڈیسک) اس سے پہلے بھی آپ نے کئی احتجاجی مناظر دیکھ رکھے ہوں گے اور دو دن سے چوبرجی میں بھی کچھ لوگ احتجاج کر رہے ہیں، یہ چوبرجی کی نوے سال پرانی جامع مسجد محمدی اور اس کے ساتھ متصل مدرسہ جامعہ محمدیہ کے نمازی، طلباء اور اساتذہ کرام ہیں جو اپنے جائز مطالبات لے کر دو دن سے کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان مظاہرین نے  احتجاج کے لیے  ایک منفرد راہ اختیار کی ہے، یہ نعرے بازی، گالم گلوچ، اور عام راہ گیروں کو تنگ کرنے کی بجائے ذکر اللہ، تلاوت قرآن اور نورانی قاعدے سے لیکر بخاری شریف جیسی عظیم الشان کتابوں کی درس و تدریس میں منہمک ہیں اور مطالبہ ہے کہ پنجاب حکومت  اپنا وعدہ پورا کرے اور اورنج ٹرین کی خاطر شہید کی گئی مسجد متبادل جگہ پر فی الفور تعمیر کر کے دے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور