پیرس میں خواتین کے حوالے سے دو پاکستانیوں کی تصویری  نمائش

   پیرس میں خواتین کے حوالے سے دو پاکستانیوں کی تصویری  نمائش
   پیرس میں خواتین کے حوالے سے دو پاکستانیوں کی تصویری  نمائش

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 پیرس( ایاز محمود ایاز)عمران چوہدری اور بلال جاوید کی خواتین کے عالمی دن کے موقعے پہ فرانس کے شہر پیرس میں تصویری  نمائش کا اہتمام کیا گیا-اس نمائیش کا افتتاح    پیرس 7 کی ڈپٹی میئر مادام جوزیاں نے  کیا ،حاضرین نے عمران چوہدری  اور بلال جاوید کی   عمدہ فوٹو گرافی اور اعلی محنت کو بہت سراہا ،نمائش میں مختلف ممالک کے سفارتکار سیاسی و سماجی  لوگوں نے بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔  خاص طور پہ پاکستان کی تصاویر کو بہت پسند کیا اور پاکستانی خواتین کے حوالے سے جو منفی امیج تھا وہ ان تصویروں کو دیکھ کے بدل گیا- اس موقع پر عمران چوہدری نے بلال جاوید کی بنائی ہوئی ایک بہت عمدہ تصویر ڈپٹی مئیر کو تحفے میں دی- اس تحفے کو پا کر وہ بہت خوش ہوئیں-یاد رہے کہ عمران چوہدری اور بلال جاوید کافی سالوں سے اپنی جیب سے خرچ کر کے پاکستان کے اچھے امیج کو اجاگر کرنے کیے لیے فرانس کے علاوہ مختلف ممالک میں تصویری  نمائشیں کر چکے ہیں۔

 

 

مزید : بین الاقوامی