ملتان اور رحیم یار خان میں لڑکیوں سے زیادتی، ایک کی شہ رگ کاٹ دی

ملتان اور رحیم یار خان میں لڑکیوں سے زیادتی، ایک کی شہ رگ کاٹ دی

ملتان، رحیم یار خان (ویب ڈیسک) ملتان اور رحیم یار خان میں دو لڑکیوں کو بدفعلی کا نشانہ بنا دیا گیا جبکہ ایک لڑکی کی بدفعلی کے بعد  شہ رگ کاٹ دی گئی۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان کے چک 72 این پی میں گزشتہ شب شراب کے نشے میں د ھت عمران اور محمد شفیق اپنے ہمسائے کے گھر گھس گئے اور14 سالہ یتیم لڑکی (ف) کو ہاتھ پاﺅں باندھ کر زیادتی کا نشانہ بنایا، بعدازاں ملزمان نے تیز دھار چھری کے وار کرکے اس کی شہ رگ کاٹ کر قتل کرنے کی کوشش کی اور شدید زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے، لڑکی کے شور پر اس کی والدہ اور اہل علاقہ پہنچ گئے جنہوں نے اسے ہسپتال منتقل کیا جہاں اس کی گردن پر 14 ٹانکے لگائے گئے۔ اطلاع پر پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

 واضح رہے کہ لڑکی کا والد کچھ عرصہ قبل انتقال کرگیا تھا، لڑکی اپنی بیمار والدہ کے ہمراہ ڈیڑھ مرلہ کے مکان میں رہائش پذیر ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق متاثرہ لڑکی اور ملزمان کو کل پیر کو ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے لاہور لے جایا جائے گا، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ادھر عبداللہ خان نے مظفر آباد پولیس کو آگاہ کیا کہ شمشاد اور شبیر نے اس کی بیٹی (ث) کو اغوا کرلیا اور زیادتی کے بعد پل مظفر آباد کے نزدیک پھینک کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /پنجاب /رحیم یارخان /ملتان

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...