وفاقی حکومت نے افغان مہاجرین کے قیام میں 30جون تک توسیع دے دی

وفاقی حکومت نے افغان مہاجرین کے قیام میں 30جون تک توسیع دے دی
وفاقی حکومت نے افغان مہاجرین کے قیام میں 30جون تک توسیع دے دی

  

لاہور (ویب ڈیسک ) محکمہ داخلہ پنجاب کے تحفظات کے باوجود وفاقی حکومت نے 7ویں مرتبہ صوبے میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کے قیام میں 30جون 2018ءتک توسیع دے دی ہے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

وفاقی حکومت کے احکامات کے بعد وزارت برائے سٹیٹس اینڈ فرنٹیرز (سیفران) نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ کیبنٹ ڈویژن نے سیفران کو وفاقی کابینہ کے 20 فروری 2018ءکے توسیع کے حوالے سے فیصلے پر ہدایات جاری کی تھیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام افغان مہاجرین کے نادرا کی طرف سے جاری کردہ پی او آر (PROOF OF REGISTERATION) کارڈز 30جون 2018ءتک کارآمد ہوں گے۔

یادرہے کہ افغان حکومت کو بھی لاکھوں افغان مہاجرین کی اچانک واپسی پر شدید تحفظات اور انہیں سنبھالنے میں مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہاتھا جس کا کئی مرتبہ خود افغان صدر اشرف غنی بھی اظہار کرچکے ہیں۔ 

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور